10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

فلم زیرومیں بونے کا کردار رنویر کو آفر


شوبز

01/Jan/2019

News Viewed 1726 times

باکس آفس پر ناکامی کا سامنا کرنے والی فلم زیرو میں پستہ قامت شخص کا کردار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے قبل رنویر سنگھ کو آفر ہوا تھا,ذرائع نے تصدیق کی کہ ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم زیرو میں پستہ قد (بونا) کے کردار کے لیے شاہ رخ خان سے قبل رنویر سنگھ پہلی ترجیح تھے اور اس حوالے سے بات چیت بھی ہوگئی تھی اور تمام تر معاملات بھی مکمل ہوگئے تھے۔,رواں سال شائقین کی توقعات کو بُری طرح دھچکا پہنچانے والی فلم زیرو شاہ رخ خان کے ڈوبتے کیریئر کا سہارا ثابت نہ ہوسکی۔ کہا جارہا تھا کہ یہ فلم کنگ خان کے مقام کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے تاہم فلم کے بُری طرح فلاپ ہونے کے بعد جہاں شاہ رخ کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا وہیں رنویر سنگھ کے لیے یہ فلم نہ کرنا مثبت عمل ثابت ہوا,اُس وقت شاہ رخ خان کی جانب سے اس کردار کے لیے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی تھی.

آگے بھی پڑھیں: قادرخان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے


اس وقت پروڈیوسر کے فرائض نبھانے کی آفر کی گئی تھی۔ اُس دوران رنویر سنگھ فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کے قریب تھے لیکن اچانک فلم میکرز کی جانب سے فیصلہ تبدیل کردیا گیا اور رنویر سنگھ کے حصے میں آتی یہ فلم شاہ رخ خان کے مقدر کا حصہ بنی۔

متعلقہ خبریں